ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مگ-21 جنگجو طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ وِنگ کمانڈر ہرشت سنہا کی موت

مگ-21 جنگجو طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ وِنگ کمانڈر ہرشت سنہا کی موت

Sat, 25 Dec 2021 12:57:05    S.O. News Service

جیسلمیر ،25؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ویسٹرن سیکٹر میں ٹریننگ سارٹی کے دوران فضائیہ کا مگ-21 جنگجو طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ جمعہ کے روز پیش آئے اس حادثہ میں پائلٹ وِنگ کمانڈر ہرشت سنہا کی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثہ کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے، فضائیہ نے پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے جیسلمیر ضلع میں سرحدی سم علاقے میں ڈیزرٹ نیشنل پارک کے سوداسری علاقے میں مگ-21 لڑاکو طیارہ تکنیکی خرابی کے بعد حادثے کا شکار ہوا جس میں پائلٹ کی موت ہوگئی۔ طیارے میں آگ لگنے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے ہو کر تقریباً ایک کلومیٹر کے علاقے میں اس کا جلتا ہوا ملبہ گرا۔ پائلٹ وِنگ کمانڈر کی جلی ہوئی لاش کے باقیات جائے وقوع سے ملے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع کلکٹر آشیش مودی، پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے سنگھ مئے سمیت پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا۔ فضائیہ کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فضائیہ نے جانچ کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔


Share: